پولس کمشنر سمیت ممبئی پولس کی صفائی مہم

"صفائی ہی خدمت ہے " کے تحت اعلی افسران اور پولس اہلکار شامل

ممبئی(اسٹاف رپورٹر)پولس کمشنر دتا پڈسلگیکر،جوائنٹ پولس کمشنر لا اینڈ آرڈر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم سنجے سکسینہ، جوائنٹ پولس کمشنر انتظامیہ ارچنا تیاگی، ڈی سی پی ڈاکٹر رشمی کرندیکر، ڈی سی پی اشونی سانپ کے علاوہ دیگر پولس اہلکاروں نے  پولس کمشنر آفس کے کمپاؤنڈ میں "صفائ ہی خدمت ہے "اس پروگرام کے تحت اپنے ہاتھوں میں جھاڑو لیکر صفائ مہم کا آغاز کیا ۔اس موقع پر دیگر پولس افسران بھی موجود تھے ۔اس کے علاوہ نائگاون، تاردیو، ورلی، مرول، کولے کلیان کالینہ کے پولس مراکز پر گندگی کی صفائی کی گئ ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے سبھی 93 پولس اسٹیشنوں کے افسران و پولس اہلکاروں نے اپنے زونل ڈی سی پی اور ڈویزنل اے سی پی کے ساتھ ملکر صفائ مہم میں شامل ہوئے ۔ عیاں رہے آج 17 ستمبر کو ایک ساتھ صفائ مہم میں ممبئی پولس کے تمام اعلی افسران و پولس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر سبھی نے خاکی پینٹ اور صفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اور ہاتھوں میں جھاڑو لیکر بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ صاف صفائی میں حصہ لیا ۔ ممبئی پولس نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کی مہم جاری رہیگی ۔ خاص بات یہ کہ صفائ مہم میں خاتون پولس اہلکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔