ناگپاڑہ میں مہاڈا بلڈنگ کا حصہ منہدم

۶؍سالہ بچی زخمی، عمارت میں مرمت کا کام جاری

ممبئی(اسٹاف رپورٹر) ناگپاڑہ ڈنکن روڈ پر واقع کمو یعقوب بلڈنگ کا حصہ اچانک گر گیا اور اس حادثہ میں چھ سالہ بچی روبینہ زخمی ہو گئ ۔سماجی خدمت گار محمودالحسن حکیمی کی اطلاع کے مطابق شام کے وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمو یعقوب بلڈنگ میں  مہاڈا مرمت کا کام کر رہی تھی اس وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔محمودالحسن حکیمی نے بتایا حادثہ میں زخمی بچی روبینہ کو بغرض علاج جے جے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے ۔ جبکہ مقامی افراد عظیم قریشی، یعقوب اور دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈنگ کی پہلی اور دوسری منزل پر بیت الخلا کے مرمت جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اسٹاف موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کی مدد کی ۔فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ۔صرف بلڈنگ کا پلاسٹر گرا تھا ۔