ممبئی کی جھیلوں کی سیکورٹی کا کوئی پرسان حال نہیں

سیکورٹی محافظوں کے ۹۶۸،عہدوں کوبھرنے کا مطالبہ،سائن تالاب بناغیرسماجی عناصر کا اڈہ

ممبئی :(رماشرما)میونسپل انتظامیہ کے محکمہ جاتی دفاتر، اسپتالوں، میٹرنیٹی ہوم سمیت کئی مقامات پر سیکورٹی کانظام ٹھیک نہیں ہےممبئی کے تالاب کی حفاظت رام بھروسے ہے میونسپل انتظامیہ میں سیکورٹی دفاع کے ۹۶۸،عہدے خالی ہیں، جسے بھرنے میں میونسپل انتظامیہ لاتعلق ہے اسٹینڈینگ کمیٹی کے اجلاس میں کارپوریٹرز نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے سیکورٹی دفاع کے خالی عہدوں کو فوری طور پر بھرنے  کا مطالبہ کیا۔سیکورٹی محافظ کی تجویز پر بحث کے دوران بی جے پی کی کارپوریٹر راجےشری شیروڈكر نے کہا کہ مختلف دفاتر، اسپتالوں میں سیکورٹی دفاع کی کمی ہونے کے باوجود خالی جگہوں کو بھرنے میں انتظامیہ دلچسپی نہیں لے رہا ہے سی سی ٹی وی اور سیکورٹی دفاع نہ ہونے کی وجہ سے سائن تالاب غیر سماجی عناصر کا اڈہ بنا ہوا ہےشیروڈكر نے کہا کہ ڈھائی سال پہلے ہی سائن تالاب میونسپل انتظامیہ کو سپرد کیا گیا ہے شیوسینا کے منگیش ساتمكر نے کہا کہ سائن تالاب میں ساڑھے چار ہزار گنیش کی مورتیوں کا وسرجن کیا جاتا ہے سائن تالاب کی سیکوریٹی کا مطالبہ جب کیا گیا تب انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ میونسپل انتظامیہ کے تحویل میں نہیں ہونے کی وجہ سے کوئی کام نہیں کیا جا سکتا ہے، لیکن اب تو یہ میونسپل انتظامیہ کے تحویل میں ہےاس کی بحالی کی ذمہ داری میونسپل انتظامیہ کی ہے۔شیوسینا کارپوریٹر سدانند نے پوئی تالاب کی سیکورٹی کے نظام کا معاملہ اٹھاياپرب نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کی نظراندازی ایک بڑانقصان ہو سکتاہے۔