جیل میں قیدی کے پاس سے ۵ ؍بلیڈ بر آمد

پولس تحقیقات میں مصروف ،کوئی سنگین واردات کی انجام دہی ناکام

ممبئی ( اسٹاف رپورٹر) آرتھر روڈ سینٹرل جیل میں قتل کے ایک ملزم کے پاس سے پولس نے  پانچ بلیڈ بر آمد کیا ہے جس سے سنسنی پھیلی ہوئی ہے  اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر پولس نے بر وقت کاروائی نہ کی ہوتی تو جیل میں ہی سنگین واردات ہو جاتی ۔جیل پولس نے این ایم جوشی مارگ پولس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے  جسکے بعد پولس نے جانچ شروع کردی ہے کہ قیدی کے پا س بلیڈ کیسے آیا اور وہ کیا کرنے والا تھا۔ واضح رہے کہ سال ۲۰۱۱ میں ملاڈ مالونی کے اپا پاڑہ میں گینگ وار ہوئی تھیجس میں سریش کرنجے ،دینیش اہیر،بھرت کونڈالے ،اور چیتن دھولے کا اغواء کیا گی اتھا اور ان سب کا بہیمانہ قتل کر کے انکیلاش اپا پاڑہ کے پیچھے جنگل میں پھینک دیا گیا تھا پولس نے انکی لاش بر آمد کرنے کے بعد اس معاملے کی جانچ شروع کی اور  دس افراد کو گرفتار کیا تھا اسی میں منوج گوجر بھی تھا تب سے منوج آرتھر روڈ جیل میں بند ہے  عدالت میں اسکی سماعت کے لئے لے جایا گیا  واپسی میں جب جیل لایا جاتا ہے تو ہر قیدی کی تلاشی لیکر ہی اندر لیجایا جاتا ہے جب جیل پولس نے منوج کی تلاشی لی تو اسکے پاس سے پانچ بلیڈ بر آمد کئے گئے  اسکی شکایت جیل پولس نے این ایم جوشی مارگ پولس میں کی جہاں پولس نے معاملہ درج کر کے اسکیجانچ شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ آرتھر روڈ جیل میں اکثر قیدیوں کے درمیان مار پیٹ ہوتے رہتی ہے اس میں بلیڈ کے ذریعہ بھی حملہ کیا گیا ہے اسی کے پیش نظر مذکورہ بالا معاملہ دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں ملزم کوئی بڑی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ تو نہیں بنا رہ تھا کیونکہ اکثر مخالف گینگ پر جیل میں ہی کئی بار قاتلانہ حملہ  ہو چکا ہے اس لئے این ایم جوشی مارگ پولس اس معاملے پر سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے یہ شبہ کیا جاتا ہے کہ جب ملزم منوج کو عدالت میں لے جایا گیا اسوقت اسکے ساتھی ملنے آئے تھے انہی لوگوں نے اسے بلیڈ دیا ہوگا پولس انکے ساتھیوں کی بھی تلاش میں ہے جو جیل میں ملنے آئے تھے۔پولس نے بتایا کہ ملزم نے ہاتھ میں باندھی گئی رسی میں چھپا کر رکھا تھا جو تلاشی کے بعد ملا۔پولس یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ عدالت میں پولس حراست میں ہی اسے بلیڈ کیسے دیا گیا اس وقت ساتھ میں موجود پولس کانسٹبل کیا کر رہا تھا ۔کیونکہ عدالت میں بھی گھر والوں یا دوستوں کو ملنے کی اجازت نہیں ہے پھر ملزمکے پاس بلیڈ کیسے ملا اسے کس نے دیا اور وہ اس سے کیا کرنے والا تھا کون سی واردات انجام دینے والاتھا اسکی جانچ کی جا رہی ہے ۔