علی گڑھ : سابق نائب صدر حامد انصاری کی اہلیہ کے مدرسہ میں بڑی سازش ناکام ، واٹر کولر میں ملایا زہر

علی گڑھ : اترپردیش کے علی گڑھ شہر میں واقع سابق نائب صدر حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری کے مدرسہ چاچا نہرو میں سماج دشمن عناصر نے ایک بڑی سازش رچنے کی کوشش کی ، تاہم وہ پوری طرح ناکام ہوگئی ۔ اس معاملہ میں سول لائنس تھانہ میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو دو نامعلوم افراد نے کسی بڑی سازش کو انجام دینے کیلئے مدرسہ کے واٹر کولر میں زہریلا مادہ ملا دیا۔ جب ایک طالب عالم نے دونوں بدمعاشوں کو یہ زہریلا مادہ ملاتے ہوئے دیکھ لیا ، تو انہوں نے طمنچہ دکھاتے ہوئے طالب علم کو خاموش رہنے کی وارننگ دی۔مدرسہ کے پی آر او راشد علی نے کوتوالی سول لائنس میں دو نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ، جس کی بنیاد پر کیس درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ مدرسہ کے وارڈن جنید صدیقی نے بتایا کہ دربھنگہ کے رہنے والے ہفتم کا طالب علم فیضان پانی پینے کیلئے نیچے واٹر کولرکے پاس گیا ، یہ واٹر کولر مین گیٹ کےپاس کونے میں ہی رکھا ہوا ہے ، یہاں اسے نوجوان نظر آیا۔ ایک واٹر کولر میں کوئی پاوڈر ڈال رہا تھا۔ افضل کو دیکھتے ہی دوسرے نے شورمچانے پر گولی مارنے کی دھمکی دھی۔اس کے بعد دونوں بدمعاش دیوار کودکر فرار ہوگئے ۔ ہڑبڑاہٹ میں کچھ زہریلا مادہ اور اس کی تھیلی باہر کی گر گئی ۔ دوسری جانب افضل نے ان کی دھمکی کی پروا نہ کرتے ہوئے فوری طور پر مدرسہ کے وارڈن کو اس کی اطلاع دی۔