افغانستان: مارکیٹ میں دھماکہ،۴؍ جاں بحق


کابل:فغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قائم ایک موبائل مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خوست کے پولیس چیف فیض اللہ خیریت کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ میں دھماکا سہہ پہر کے وقت کیا گیا، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد گانے اور ان کی ویڈیوز موبائل فون میں لوڈ کرانے کے لیے موجود تھی‘۔خیال رہے کہ فوری طور پر کسی بھی تنظیم یا گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔یاد رہے کہ طالبان کی 4 سالہ حکومت (1996 سے 2001) کے دوران ملک میں گانوں پر مکمل پابندی عائد تھی اور ماضی میں جنگجو ایسی مارکیٹوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا۔صوبہ خوست کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حبیب شاہ انصاری نے حملے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے صوبائی دارالحکومت کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔