گوری لنکیش قتل :مشتبہ افراد کے خاکے جاری

سی سی ٹی وی کیمرہ سے حاصل کردہ فوٹیج سے بھی تفتیش میں بہت مددمل رہی ہے

بنگلورو:گوری لنکیش قتل معاملہ کی جانچ جاری ہے۔اس قتل معاملہ کی جانچ کرناٹک پولیس کی ایس ائی ٹی ٹیم کررہی ہے۔ٹیم نے مشتبہ افراد کے خاکے اور ویڈوزجاری کئے ہیں۔جانچ ایجنسی کی پریس کانفرنس میں بتایاگیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے حاصل کردہ فوٹیج سے بھی بہت مددمل رہی ہے ۔ ساتھ ہی عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر پورٹریٹ تیارکی گئی ہے۔ایجنسی کے سربراہ بی کے سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان مشتبہ افرادکودیکھیں توپولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہاکہ تکنیکی ٹیم اور مقامی افراد سے ملی اطلاعات کے مطابق دو مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بنیاد پر ہی ان کے خاکے بنائے گئے ہیں۔